کراچی:پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی ۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے 198 رنز بنا سکی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کولہر کیڈمور نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائی، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔