اسلام آباد: ایندھن کی قلت سے ایدھی ائیر ایمبولینس سمیت ملک بھر میں 157 طیارے گراؤنڈ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی ائیر ایمبولینس کے طیارے کو ٹیسٹ فلائٹ کیلئے ہینگرسے نکالا گیا لیکن پھر ایندھن کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پرواز ملتوی کردی گئی۔
ملک بھر میں جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کو تین ماہ سے ایندھن کی کمی کا سامنا ہے۔
فلائنگ اسکولز اور ایوی ایشن انجینئرنگ سمیت جنرل ایوی ایشن کی دیگر سرگرمیاں بند ہونے سے روزگار کے ذرائع بھی ختم ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلسل تاخیر سے ڈیمریج اور دیگر واجبات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور طیاروں کا ایندھن 320 روپے فی لیٹر سے بڑھ 850 روپے فی لیٹر تک جاپہنچا جس کے باعث پہلے ہی مشکلات سے دوچار جنرل ایوی ایشن ایک نئے بحران میں گھر گئی ہے۔
چھوٹے طیاروں میں اے وی گیسولین بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے۔ ملک بھر میں جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کو تین ماہ سے ایندھن کی کمی کا سامنا ہے۔
فلائنگ اسکولز اور ایوی ایشن انجینئرنگ سمیت جنرل ایوی ایشن کی دیگر سرگرمیاں بند ہونے سے روزگار کے ذرائع بھی ختم ہو رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلسل تاخیر سے ڈیمریج اور دیگر واجبات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور طیاروں کا ایندھن 320 روپے فی لیٹر سے بڑھ 850 روپے فی لیٹر تک جاپہنچا جس کے باعث پہلے ہی مشکلات سے دوچار جنرل ایوی ایشن ایک نئے بحران میں گھر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے طیاروں کا 72 ہزار لیٹر ایندھن دسمبر سے کراچی کی بندرگاہ پر پڑا ہے لیکن ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے ناصرف ایدھی ائیرایمبولینس سمیت 157 طیارے گرؤانڈ ہیں۔