فیصل آباد کی عدالت نے پاک فوج اور اداروں کے خلاف ٹویٹس کرنے پر سکندر زمان نامی نوجوان کو سزا سنا دی۔
سکندر زمان کے ٹویٹر پر صرف 194 فالوورز ہیں اور وہ پی ٹی آئی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کام کرتے ہیں۔
نوجوان پر الزام تھا کہ اس نے ٹویٹر پر پاک فوج اور اداروں کیخلاف ٹویٹس اور پروپیگنڈا کیا، جس کی وجہ سے عوام میں افراد تفری پھیلی۔
Sikander Zaman @imsikanderzaman is sentenced to three years imprisonment and huge fine for having criticized #Pakarmy/ institutions on Twitter leading to create panic and defamation of state institutions. He has 184 followers. pic.twitter.com/s9PVMnJJpA
— Pak Lawyers Forum (@PLF_Officials) February 14, 2023
فیصل آباد کی عدالت کے فیصلے پر وکلا کے فارم ‘پاک لائرز فارم’ نے عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے چیلنج کرنے اور نوجوان کو مفت وکیل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق لائرز فورم نے اس حوالے سے اقدامات شروع کردیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے بھی نوجوان کا کیس لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
@InsafLawyersPK is trying to contact his family. Inshaallah the decision will be challenged and sentence will be suspended. Discussed case with @HniaziISF
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) February 14, 2023
اس ضمن میں رہنما پاکستان تحریک انصاف اظہر مشوانی نے بتایا کہ : ‘پی ٹی آئی کا وکلا فارم خرم کے اہل خانہ سے رابطہ کررہا ہے، ہم اس فیصلے کو چلینج کر کے کالعدم کروائیں گے، انشاء اللہ’۔