Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف ارکان کی اپیلوں پر سماعت | زرائع نیوز

پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف ارکان کی اپیلوں پر سماعت

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف ارکان کی اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی بنا پر خارج کر دیں،عدالت میں سماعت کے دوران پنجاب کے انتخابات کا بھی تذکرہ ہوا۔

زرائعکے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف پنجاب کے منحرف ارکان کی ڈی سیٹ سے متعلق اپیلوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے منحرف اراکین کی درخواستیں غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اب تو پنجاب اسمبلی میں بحالی کی بات ہی ختم ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا حکم ہائیکورٹ نے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات پر کیا کر رہا ہے؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایا کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب کے ساتھ الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس ہوا،گورنر پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا

ا الیکشن کمیشن نے؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قانونی راستہ گورنر پنجاب نے ہی لینا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرے،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مشورے کیوں کر رہا ہے؟کیا آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات سے پہلے گورنر پنجاب سے مشاورت کا پابند کرتا ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

اس پر عمل کریں،جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں گورنر سے مشاورت کا بھی کہا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اگر یہ حکم دیا ہے تو اسی پر عمل کریں۔

منحرف اراکین کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر منحرف اراکین کی درخواستیں غیر موثر ہوگئیں،عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کے منحرف اراکین ڈی سیٹ کیس غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔