Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں چلا گیا, حلیم عادل, ملیر کی عدالت میں پیشی | زرائع نیوز

ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں چلا گیا, حلیم عادل, ملیر کی عدالت میں پیشی

کراچی : قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پورا ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں رکھ دیا گیا، ملک انصاف اور عدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے، یہ غلام چین کی بانسری بجارہے ہیں۔ پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے، بحیثیت ادارہ پاک فوج ہمارے لیے قابل عزت ہے، سپاہی سے لیکر جرنیل تک سب محب وطن ہیں، توہین منشی اور توہین بلاول پر مقدمے ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے اور ساتھیوں کو 2 سال سے اس مقدمے میں بلایا جارہا ہے۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے وہ آزاد ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 13 مافیاز پارٹیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف سمیت ہمارے رہنماء اور کارکنان روز عدالتوں کے باہر کھڑے ہوتے۔ اب وڈیو کنگ بھی میدان میں آگیا ہے۔ جو اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان سے حساب ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے۔ بحیثیت ادارہ پاک فوج ہمارے لیے قابل عزت ہے۔ سپاہی سے لیکر جرنیل تک سب محب وطن ہیں۔ عمران خان کیسز بھگت رہے ہیں۔ توہین منشی، توہین بلاول پر مقدمے ہورہے ہیں۔ شوکت ترین پر جھوٹا مقدمہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 28 کیسز بنائے گئے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کے بعد مہنگائی 3 گنا بڑھ چکی ہے۔ بجلی گیس پیٹرول مہنگا ہوچکا ہے۔ آج منی بجٹ آنے والا ہے مہنگائی کا ایٹم بم ثابت ہوگا۔ پورا ملک آئی ایم ایف کی غلامی میں رکھ دیا گیا۔ ملک انصاف اور عدلیہ کے ذریعے بچ سکتا ہے۔ یہ غلام چین کی بانسری بجارہے ہیں۔ جیل بھرو تحریک کیلئے تمام کارکنان رہنماء تیار ہیں۔

اس سے قبل ملیر کورٹ میں مقامی عدالت کے روبرو ایم نائن موٹروے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم مشیر میر شیخ عدالت میں پیش نا ہوئے۔ شریک ملزم کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔