Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
منی بجٹ پیش،موبائل فونز،سگریٹ،کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز |

منی بجٹ پیش،موبائل فونز،سگریٹ،کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش،موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سگریٹ،جوسز اور کولڈ ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے،عام استعمال کی اشیا گندم،چاول اور دالوں سمیت دیگر پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنڑی بل 2023 پیش کیا۔

شادی ہالز اور ہوٹلز پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے،کمرشل لان اور مارکی پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 سالوں میں ملکی قرضوں میں ہوشربا اضافہ ہوا،پی ٹی آئی دور میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے 26 ارب ڈالرکا قرضہ بڑھا۔ن لیگ دور میں جی ڈی پی میں 112 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،آئی ایم ایف معاہدہ کسی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کامعاہدہ ہوتا ہے۔

2018 میں ن لیگ دور میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت بن چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب روپے مزید مختص کیے جا رہے ہیں،بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا بجٹ 360 ارب سے بڑھا کر400 ارب روپ کیا جا رہا ہے۔ کسان پیکج میں جون 2023 تک کیلئے 1819 ارب روپے رکھے گئے ہیں،کابینہ اپنے اخراجات کم اور وزیراعظم شہباز شریف بھی بچت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 ہزار ارب روپے کا کسان پیکیج لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے فی کلو گرام کی تجویز ہے،سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھائی جارہی ہے۔ شادی کی تقریبات کے بلوں پر10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے،ایئرٹکٹس پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔لگژری آئٹمز پر ٹیکس 17 فیصد سے 25 فیصد کردیا گیا،فضائی ٹکٹس پر بھی ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا،ہمارے اقدامات سے قیمتوں میں استحکام اور آمدن بڑھے گی۔