ملتان: ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
سلطانز کی ناتجربہ کار بولنگ لائن کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تجربہ کار اور بڑی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی۔
گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 110 رنز پر بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
مارٹن گپٹل 7، عبدالواحد بنگلزئی 1، سرفراز احمد 2، عمر اکمل 11، محمد نواز 14 جبکہ جارح مزاج افتخار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
جیسن روئے 24، محمد حسنین 22 اور محمد حفیظ 18 رنز کے ساتھ ملتان سلطانز کے بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے۔
سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کوئٹہ کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 5 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
دیگر بولرز میں ثمین گل اور عباس آفریدی نے دو دو جبکہ اسامہ میر نے ایک وکٹ لی۔
ملتان سلطانز کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، افتتاحی میچ میں اسے لاہور قلندرز نے صرف ایک رن سے شکست دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے سرفراز احمد، مارٹن گپٹل، جیسن روئے، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد حفیظ، محمد نواز، نسیم شاہ، نوان توشارا، محمد حسنین اور عبدالواحد بنگلزئی میدان میں اترے۔