اسلام آباد : عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران ساڑھے 3 سال اپنی نالائقی چھپانے کے لیے وزیر خزانہ تبدیل کرتے رہے۔
عمران خان نے معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کاروں کو رکھا، جنہوں نے گندم، چینی اور کھاد کا بحران پیدا کرکے مال لوٹا۔
سابق وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ نیازی صاحب! گرفتاری کے لیے نااہل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔