لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنرل (ر)باجوہ مدت ملازمت میں ایک اور ایکسٹینشن مانگ رہے تھے،ن لیگ سمیت کئی جماعتوں کے رہنماء جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کے حق میں تھے، نوازشریف بالکل کلیئر تھے کہ جنرل باجوہ کواب ایکسٹینشن نہیں دینی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے مجھ پر کبھی کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا، جنرل باجوہ سے تین ملاقاتیں ہوئیں، جنرل باجوہ مجھے بلوچستان میں حکومت تبدیلی اور سینیٹ الیکشن کی چوری سے متعلق کبھی مطمئن نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کو ایک اور ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی جارہی تھی، جنرل باجوہ اپنی مدت ملازمت میں ایک اور ایکسٹیشن مانگ رہے تھے، ن لیگ سمیت کئی جماعتوں کے رہنماء بھی جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا چاہتے تھے۔