کراچی : ایک ساتھ مہنگائی کے 3 بم گرا دیے گئے، ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ ایل پی جی بھی مہنگی کر دی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے 21 پیسے مقرر کر دی گئی۔
وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔