لاہور : عالمی مارکیٹ میں تیل 113 ڈالرز کا تھا تب پاکستان میں پٹرول 150 روپے کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے پر ردعمل دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے 10 ماہ میں جو تباہی کی ابھی اس کے مزید اثرات سامنے آئیں گے۔
پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں تاریخی مندی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود یہاں پٹرول مہنگا کر دیا گیا۔
اب عالمی مارکیٹ میں تیل 80 ڈالرز کا ہونے کے باوجود ملک میں پٹرول 272 روپے کا ہو گیا۔
روپے کی بے قدری کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔