Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی | زرائع نیوز

ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کے درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ جے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

شیخ رشید کی طرف سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اور نعیم احمد پنجھوتھہ ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سینئر سیاستدان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے دورانِ حراست روا رکھے جانے والے شرمناک سلوک کا معاملہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ سرکار انتقام کی آگ میں نری وحشت اور حیوانیت پر اتری ہوئی ہے۔

سیاسی مخالفین کو جھکانے کیلئے ظلم کا ہر حربہ آزمایا جارہا ہے، قوم سے ملنے والی نفرت، حکومت چلانے میں ناکامی کا غصہ سیاسی مخالفین پر اتارا جا رہا ہے۔