اسلام آباد : حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائیں، ان حالات سے نکلنے کے لیے اتحاد انتہائی ضروری ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت متوسط طبقہ پس چکا ہے، امیر بھی رو رہے ہیں، ملک میں میثاق معیشت کی ضرورت ہے، عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو محراب و منبر کو قتال کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کسی نے توہین مذہب کی ہے تو اسے سزا دینے کا حق عدالتوں کا ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل نے تمام مذہبی و سیاسی قیادت کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں پیسے کا استعمال روکے، فیصلہ کیا ہے ہم الیکشن میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔