اسلام آباد : الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ الخدمت نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلیے ”قرض بھی۔ فرض بھی“ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین اورمصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلیے 50کروڑ روپے سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیاہے۔
شعیب ہاشمی نے بتایاکہ خوراک اور شیلٹر کے ساتھ اِس وقت زلزلہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے۔