Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اسکاٹش وزیر اعظم نکولا سٹرجن اچانک مستعفی ہوگئیں |

اسکاٹش وزیر اعظم نکولا سٹرجن اچانک مستعفی ہوگئیں

برلن : اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعظم نکولا سٹرجن نے بدھ کے روز اپنے اچانک استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے جانشین کے انتخاب کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔ اگرچہ انہوں نے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل اپنے استعفیٰ کے امکان کو مسترد کر دیا تھا لیکن سٹرجن نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں اپنے دل و دماغ سے سمجھتی ہوں کہ اب مستعفی ہونے کا وقت ہے۔

8سال اقتدار میں رہنے کے بعد 52 سالہ سٹرجن نے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہیں آزادی اور خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے اپنی حکمت عملیوں پر بڑھتے ہوئے شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت تک وزیراعظم رہیں گی جب تک سکاٹش نیشنل پارٹی اپنے جانشین کا انتخاب نہیں کرتی۔