ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اورشہریت، کسٹمزاورپورٹس سکیورٹی (آئی سی پی)نے 10 سالہ گولڈن ویزا کے لیے درخواست فیس میں تین گنا اضافہ کر دیا ۔ گولڈن ویزا کی درخواست کی فیس 13 ڈالر سے بڑھا کر41 ڈالر کر دی گئی ہے۔
نئے چارجز میں اتھارٹی فیس، الیکٹرانک سروس فیس اور سمارٹ سروسز فیس شامل ہے۔متحدہ عرب امارات نے سب سے پہلے 2020 میں گولڈن ریزیڈنسی پروگرام کا آغازکیا تھا جس سے رہائشیوں کو سپانسر کے بغیرپانچ یا دس سال تک درخواست دینے کی پیش کش کی گئی تھی۔ اس پروگرام میں باصلاحیت افراد، محققین، نمایاں طلبہ، ڈاکٹرز، ماہرین، جدت طراز، ایتھلیٹس، انٹرپری نیورز، معاشی اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کار اور ابھرتی ہوئی کمپنیاں شامل ہیں۔
اس پروگرام کے تحت جو لوگ معیارپرپورا اترتے ہیں،وہ اپنے اہل خانہ کے لیے گولڈن ویزا کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔