اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ایلون مسک کی کمپنی کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دیدی تاہم یہ اجازت سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردی ۔
ایلون مسک کی ایک کمپنی اسپیس ایکس بھی ہے، یہ خلا میں نجی طور پر سیٹلائٹ بھیجتی ہے۔سپیس ایکس ہی کا ایک ذیلی ادارہ سٹار لنک بھی ہے جو دنیا کے مختلف ملکوں میں سیٹلائٹ کے ذریعے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سٹار لنک کمپنی پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔
پی ٹی اے دستاویزت کے مطابق سٹار لنک نے پاکستان میں آپریشنز کے لئے ٹیکنیکل اوربزنس پلان جمع کرا دیا ۔ کمپنی کے سیٹلائٹ ٹو سیٹلائٹ لیزرٹیکنالوجی استعمال پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
پاکستان سے باہر ڈیٹا ہوسٹنگ پر مختلف سٹیک ہولڈرز کو اعتراض ہے۔ سپارکو اور دیگر اداروں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کو سیکورٹی رسک قرار دیا ہے۔
اسٹیک ہولڈرز کے اعتراض کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے جازت سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردی ہے۔