Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی مسلمان سیاسی و سماجی کارکن سے شادی |

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی مسلمان سیاسی و سماجی کارکن سے شادی

ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے سماجی و سیاسی کارکن فہد ضرار احمد سے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے 34سالہ اداکارہ نے لکھا کبھی کبھی آپ دور دور تک کسی ایسی چیز کی تلاش کرتے ہیں جو آپکے بالکل قریب ہو۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پایا، فہد ضرار احمد، آپ کو میرے دل میں خوش آمدید ، اگرچہ یہ افراتفری سے بھرا ہے لیکن یہ آپکا ہے۔

اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے فہد ضرار نے کہا مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ افراتفری اتنی خوبصورت ہوگی۔سوارا بھاسکرنے ان تصاویر اور ویڈیو کلپس کا ایک مونٹاج شیئر کیا جس میں انکی محبت کی اس کہانی کو بیان کیا گیا ہے جو دہلی میں شہریت مخالف قانون پر مظاہروں کے پس منظر میں چل رہی تھی ۔ فہد ضرار سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے صدر ہیں۔

دونوں کی ملاقات سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کیخلاف جنوری 2020 میں ایک احتجاج کے دوران ہوئی تھی۔