کراچی: شیر شاہ قبرستان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ شیرشاہ قبرستان کے اندر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 45 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ، لاش جھاڑیوں کے قریب سے ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ایسا لگتا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کو مذکورہ مقام پر پھینکا گیا ہے جبکہ شبہ ہے کہ خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے جبکہ ناک سے کچھ کھال بھی اتری ہوئی ہے تاہم پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے خاتون کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین کیا جا سکے گا ۔