Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رواں سال:بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 3.68فیصدکمی |

رواں سال:بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 3.68فیصدکمی

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گاڑیوں کی پیداوار میں 30.23 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار 13.06 فیصد گھٹی اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 66.01 فیصد کم ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار 21.56 فیصد کمی کا شکار ہوئی، دسمبر میں فوڈ کے شعبے کی پیداوار میں 11.05فیصد اضافہ ہوا جب کہ فرنیچر کی مصنوعات کی پیداوار 182.35 فیصد بڑھی۔