کراچی :ایم کیوایم پاکستان کے رہنما، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیئے گئے۔
شہری پرویز اختر نے وکیل کے توسط سےدرخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ مصطفیٰ کمال دو پارٹیوں کے بیک وقت ممبرہیں،عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال پی ایس پی کے چیئرمین ہیں،کاغذات نامزدگی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سےجمع کرائے ہیں،پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی شق نمبر 202 اور 203 کے تحت مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی مستردکئے جائیں۔
قانون کےمطابق دو پارٹیوں کے ممبر ہونےکی حیثیت سے الیکشن میں حصہ نہیں لیاجاسکتا۔ مصطفیٰ کمال نےکراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے ضمنی انتخابات میں امیدوارکی حیثیت سےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔الیکشن ٹریبونل کےسربراہ جسٹس آغا فیصل آج درخواست کی سماعت کریں گے۔