Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایشیا کپ: بھارت نے کھیلنے کے لئے تجویز پیش کر دی |

ایشیا کپ: بھارت نے کھیلنے کے لئے تجویز پیش کر دی

کراچی : بھارت کے ایشیا کپ 2023 کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کی تجویز دے دی۔

تجویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا میزبان رہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں۔ اسی طرح بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں کھلائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول کرکٹ انڈیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو صرف آپشن دیا ہے، باقی فیصلہ ان کا ہے۔

4 فروری کو ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں وینیو کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔اجلاس میں پی سی بی نے سخت مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔

ایونٹ کے وینیو سے متعلق اے سی سی کے آئندہ اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا۔