Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن , خود کش بمبارنے خود کو اڑا لیا |

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن , خود کش بمبارنے خود کو اڑا لیا

پشاور : جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے دوران خود کش بمبار نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو ہلاک ہو گیا۔خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تھا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشت گرد نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو افغانستان کے صوبے لوگر سے پاکستان آیا تھا۔دہشت گرد نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللّٰہ عرف لالہ اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمتِ عملی اور پشتون عوام کی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے۔