Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
داخلہ فیس 20 اور 21 فروری کو جمع کرائی جاسکتی،جامعہ کراچی |

داخلہ فیس 20 اور 21 فروری کو جمع کرائی جاسکتی،جامعہ کراچی

کراچی: انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹرصائمہ اخترکے مطا بق ایسےطلباوطالبات جن کے نام ایوننگ پروگرام کےجاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں اور تاحال فیس جمع کرانےسےقاصرہیں وہ اپنی داخلہ فیس 20 اور 21 فروری 2023 ءکو جمع کراسکتے ہیں۔

ایسےطلبہ جن کے نام بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس صبح09:30 تاشام 4:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واﺅچراور انرولمنٹ فارم کاپرنٹ لینےکےبعدمتعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع ایڈمیشنزآفس میں قائم کائونٹر سے تصدیق کرانےکےبعدایڈمیشنز آفس میں ہی واقع بینک کائونٹرپر جمع کراسکتے ہیں ۔

داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کائونٹرواقع ایڈمیشنزآفس جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کامجاز نہیں ہوگا۔