Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اقراءیونیورسٹی،بہترین کارکردگی پر 15طلبہ کیلئےگولڈمیڈل |

اقراءیونیورسٹی،بہترین کارکردگی پر 15طلبہ کیلئےگولڈمیڈل

کراچی: اقراءیونیورسٹی نے تعلیم، بزنس مینجمنٹ، کمپیوٹر سائنس اوردیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 15 پی ایچ ڈی اسکالرز ، ماسٹرزاور بیچلرز کےطلباءکو گولڈ میڈلزسے نوازاگیا جبکہ کانووکیشن میں 856 طلباءو طالبات نےفارغ التحصیل ( گریجویٹ)ہونے پرڈگریاں بھی حاصل کیں۔

اس موقع پرصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقراءیونیورسٹی کےکانووکیشن 2022 ءسےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ تعلیم اورصحت دو بنیادی شعبے ہیں جو کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار اداکرتے ہیں، چین کی مثالی پیشرفت کے پیچھے ان دو شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا اہم ہےاور پاکستان کو نوجوانوں کی تعلیم اورعلمی و فکری ترقی پر مزید توجہ دینےکےعلاوہ انہیں جدیدٹیکنالوجی اور ہنر کی تربیت فراہم کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے جس کی دنیابھرمیں مانگ ہے۔

قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نہ صرف علم حاصل کرنےکی ہدایت کرتے ہیں بلکہ اخلاقی اقدار کو اپنانے اور ساتھی انسانوں کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رکھنے پر بھی زور دیتے ہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نےاقراءیونیورسٹی کے طلباءو طالبات کواس بات پرزوردیا کہ وہ والدین کااحترام کریں جنھوں نے آپ کواعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنےکی بھرپورکوشش کی،جدیدٹیکنالوجی نےعلم کے بے پناہ خزانے تک رسائی میں نمایاں اضافہ کیا ہے لیکن نوجوانوں کو دستیاب علمی وسائل سےفائدہ اٹھانے کے لیے اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اقرا ءیونیورسٹی کے 20 ویں کانوکیشن 2022 ءمیں طالب علموں کو تقسیم اسنادکے موقع پرکہاکہ اقراءیونیورسٹی کئی برسوں سے طلب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کررہی ہے ،حنیدلاکھانی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں ،نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سب سے بڑے ضامن ہیں۔ نوجوان ہمارااثاثہ ہیں جو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرکے قوم کافخر ثابت ہونگے۔کامران ٹیسوری طالبات تعلیم مکمل کرکےعملی زندگی میں ضرور آئیں صبر اور شکر سے بہت سےمسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

اس موقع پرسابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس محمد ادریس ، ڈی جی ایچ ای سی سندھ نعمان احسن ، جاویدمیمن ودیگرموجود تھے۔