کراچی : آل کراچی جیولرز اینڈینوفیکچررزویلفیئر ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران سینٹرل کراچی کے رہنماﺅں ذیشان اختر،صدرمحمد حسین قریشی،وائس چیئرمین مخدومی سعید احمد،نائب صدرمحمد یاسین،جنرل سیکریٹری سید راشد شاہ اور دیگر رہنماو¿ں نے اپنے مشترکہ بیان میں رات کی تاریکی میں کئے حکومتی ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آدھی رات کو مہنگائی تلے دبے مظلوم وبے کس عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرادیا وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو جس طرح لاﺅنج کیاگیاتھا اور عوام کو امید دلائی گئی تھی کہ اب مہنگائی ختم ہوجائے گی اور ملک میں خوشحالی آئے گی لیکن یہ سب کچھ الٹاہوگیا حکومت نے عوام کوزندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
انہوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مسترد اور حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی کہ خداراعوام کی حالت زار پر ترس کھایاجائے اور فوری طورپر مہنگائی کو کنٹرول کیاجائے ۔