کراچی; دہشت گرد حملے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔غلام عباس لغاری ٹینک چوک کے رہائشی تھے، ان کے بھائی غلام رسول غفاری یونین کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔
شہید غلام عباس 2011 میں سندھ پولیس میں سپاہی بھرتی ہوئے، غلام عباس ترقی کر کے ہیڈ کانسٹیبل بنے۔وہ کراچی پولیس ہیڈ آفس میں ڈیوٹی پر مامور تھے کہ دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے۔
شہید غلام عباس نے بیوہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔