کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لاہورمیں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پرملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بین الصوبائی ہم آہنگی،سندھ اورپنجاب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ہم انتہائی نازک دورسے گزررہے ہیں ہمیں ذاتی مفاد کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔