Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
چائلڈ میرج اہم ایشو، خواتین ذہنی امراض کا شکار ہیں ، شازیہ مری |

چائلڈ میرج اہم ایشو، خواتین ذہنی امراض کا شکار ہیں ، شازیہ مری

کراچی: وفاقی وزیر تخفیف غربت، چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا کہ خواہش ہے ذہنی صحت پر ملکر کام کریں، یہ ایک ایسا مضمون ہے، جس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔وہ نجی ہوٹل میں سندھ مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام کوویڈ، ذہنی امراض، بارش، سیلاب کی تباہ کاریوں پر سیمینار سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پلیٹ فارم ہے، یہاں ذہنی صحت کے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیئے، اس کا علاج موجود ہے، چائلڈ میرج بھی ایشو ہے، جس کے خواتین ذہنی امراض میں مبتلا ہورہی ہیں۔

سیمینار میں سینیٹر کریم خواجہ اور ذہنی امراض کے ماہرین بھی شریک تھے، سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے وبائی امراض، دماغی صحت کے مسائل کو اجاگر کیا۔