Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ڈھاکا جانیوالی پروازمیں مسافر کا انتقال،جدہ جانے والی پروازمیں پالتو بلی کی افواہ ! |

ڈھاکا جانیوالی پروازمیں مسافر کا انتقال،جدہ جانے والی پروازمیں پالتو بلی کی افواہ !

کراچی : دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیرملکی ایئر لائنز کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا،کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم مسافرکو بچایا نہ جاسکا۔

سی اے اے حکام کے مطابق دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیر ملکی ایئرلائنزکی پروازمیں ایک مسافرکی طبعیت خراب ہوئی جسکے باعث کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرولرسے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی اورمسافرکیلئےڈاکٹرزاورایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا تاہم لینڈنگ کے دوران ہی مسافر انتقال کرگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹرزنے مسافر کی جانچ کی اوربتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا تھا،سی سی اے کے مطابق انتقال کرنے والے مسافرکا تعلق بنگلہ دیش سے تھا،جسکا نام شاب شیخ اورعمر48 سال تھی ۔

ملتان سے جدہ جانے والی پروازپالتو بلی کے باعث 15 منٹ کی تاخیرکا شکارہوگئی،ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملتان ائیرپورٹ پرسعودی خاتون مسافراور انکی بلی سے متعلق خبردرست نہیں۔