لاہور : اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے پٹرول کی آسمان سے چھوتی قیمتوں پر عوام کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم سب کو تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔
نور بخاری کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ایک تانگے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم سب کو ایک اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھتی ہی جارہی ہے تو ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔