Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
انعم فیاض کا اسلام کیلئے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان |

انعم فیاض کا اسلام کیلئے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

کراچی: پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کیلئے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے پاکستانی ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد کامیاب پروجیکٹ بنائے، شادی اور ایک بچے کی ماں بننے کے بعد بھی وہ شوبز سے منسلک رہیں۔

انعم فیاض کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں اور اب ان کی حجاب میں تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ یہ پیغام لکھنا بہت مشکل ہے کیوں آپ سب لوگ میرے کیریئر میں میرے ساتھ رہے ہیں۔