لا ہور : عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا،عمران خان کے وکلا نے چیئرمین تحریک انصاف کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیاتھا۔
لاہور ہائیکورٹ پیشی سے متعلق لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔
عمران خان کی متوقع پیشی کے سلسلے میں سیکیوٹی ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کا دورہ کیا،سکیورٹی ٹیم نے لاہورہائیکورٹ کے مرکزی گیٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کے اندر بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں آج عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کو حفاظتی ضمانت کی درخواست پر دستخط کی تصدیق کیلئے طلب کر رکھا ہے۔