کراچی : معروف اداکارہ زرنش خان نے شب معراج کے موقع پر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ نے شب معراج کو خانہ کعبہ سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی ۔زرنش خان نے انسٹاسٹوری کے ذریعے مداحوں سے عمرے کا تجربہ بھی شیئر کیا۔
اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہاں آکر اندازہ ہوتا ہے ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں،کیا مقصد ہے دنیا میں آنے کا، کیا فرائض ہیں، سب بھولے بیٹھے ہیں، اخلاقیات نہ انسانیت، اصول نہ احسان، احساس اور نہ خیال، بس دنیا کی دوڑ میں ہیں سب۔ کاش کہ ہم سب کو اور خاص طور پر مجھے اﷲ پاک ہمیشہ کیلئے ہدایت دیدیں۔
عمرہ کے بعدزرنش خان نے انسٹا سے اپنی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔
اداکارہ نے انسٹااسٹوری میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو بار بار اپنے گھر آنے کی مہلت دیں۔
بعد ازاں اداکارہ کی جانب سے اپنی ذاتی تصاویر کو بھی ہائیڈ کردیاگیا۔ اداکارہ کی انسٹاگرام پر اب صرف اسلامک تصاویر ہیں۔