ممبئی:بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں کنسرٹ کے دوران حملہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے رکن اسمبلی پرکاش پھاترپیکر کے بیٹے نے گلوکار سے ملنے کی کوشش کی، باڈی گارڈز نے روکا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا۔
لڑائی میں سونونگم اور ان کے ایک ساتھی کو چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔