ادارہ ترقیات کراچی ریفرنڈم کامیلہ سج گیا
طویل انتظارکےبعد لیبر کورٹ نے ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کر دیا
ادارہ ترقیات کراچی میں ریفرنڈیم کی تاریخ اعلان کے بعد زبردست گہما گہمی شروع ہوچکی ہے لیبر کورٹ کے مطابق ریفرنڈم 6مارچ 2023ءکو ہوگا اطلاع پھیلتے ہی سوک سینٹر زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی
موجودہ طور پر زرائع کنفرم کرتے ہیں ادارہ ترقیات کی تمام یونینز میں اسوقت متحدہ کی حمایت یافتہ ایمپلائز یونین مضبوط پوزیشن کے ساتھ سر فہرست ہے
جنکو انتخابی نشان مکا الاٹ کیا گیا ہے اسکے علاوہ مزدور یونین کع چھتری لیبر یونین کو شمع اور ورکرز یونین کو جھنڈا الاٹ کیا گیا ہے
ریفرنڈم کی تاریخ کے اناؤئنس کے بعد سوک سینٹر میں ایمپلائز یونین کے ورکرز ریلی کی صورت باہر آگئے اور سوک سینٹر کی عمارت ایمپلائز یونین زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی
مجموعی طور سوک سینٹر کے ووٹرز کا جھکاؤ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ایمپلائز یونین کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے
ریفرنڈم تمام یونین کے لئیے اہمیت کا حامل دیکھنا یہ ہے کون اس ریفرنڈم کو بھاری اکثریت جیت کرکامیابی حاصل کرتاہے