Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی ,احتجاج کے لئے عوام سڑکوں پر نکل آئی |

ناظم آباد میں بجلی کی عدم فراہمی ,احتجاج کے لئے عوام سڑکوں پر نکل آئی

کراچی : ناظم آباد اور اورنگ آباد کے رہائشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف کئی گھنٹے تک خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث سائٹ ایریا سے ناظم آباد آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔

زرائع کے مطابق ناظم آباد اور اورنگ آباد کے رہائشیوں نے ایک روز سے بجلی نہ ہونے پر احتجاج کیا۔

مظاہرین خواتین اور بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر آگئے۔

مظاہرے کے سبب ناظم آباد نمبر 2 سے سائٹ ایریا آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے گزرنے والے ہیں انکے گھر میں بجلی نہیں ہے وہ باقاعدہ بل ادا کررہے ہیں۔

جب تک لائٹ بحال نہیں کی جاتی ٹریفک کی روانی بحال نہیں کی جائیگی۔

مظاہرین کا احتجاج کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

کے الیکٹرک نے علاقے کی بجلی بحال کی ۔
مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا