Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر تعلیم کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب |

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر تعلیم کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر تعلیم رحمت سلام خٹک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

رحمت سلام خٹک کو نگراں وزیر تعلیم نامزد کیا گیا تو ان کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع ہوا اور بغیر تصدیق کے لوگ بات آگے بڑھاتے رہے۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں شامل وزیر تعلیم رحمت سلام خٹک سرکاری ریکارڈ میں مردہ نکلے۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ رحمت سلام خٹک نے سعودی عرب میں فراڈ کے بعد اپنے آپ کو مردہ ڈکلیئر کیا ان کی تدفین آبائی علاقے کرک میں کی گئی جہاں انکی قبر بھی موجود ہے۔

معاملے کی حقیقت کیا ہے؟

ذرائع نیوز نے معاملے کی کھوج لگائی تو یہ بات سامنے آئی کہ رحمت سلام خٹک کے خلاف یہ بات 2008 میں ہونے والے انتخابات میں مخالف امیدوار نے پھیلائی اور ایف آئی اے میں بھی درخواست دی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم فراڈ کر کے سعودی عرب میں موجود ہے لہذا اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے۔

ایف آئی اے نے جب سعودی عرب کو یہ کیس تحقیقات کیلیے بھیجا تو رحمت سلام بے گناہ نکلے جس پر ایف آئی اے نے قیمتی وقت کے ضیاع پر سرزنش کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

جس وقت رحمت سلام پر یہ الزامات لگے وہ کرک کے ضلعی ناظم تھے۔

دوسری جانب رحمت سلام خٹک نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کیخلاف نشریاتی اداروں، ویب سائٹس کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایک ادارے کے خلاف 1 ارب ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا ہے۔

جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادارہ سرکاری ریکارڈ میں مردہ، اور قبر سمیت تمام باتیں 15 دن میں ثابت کرے ورنہ معافی مانگے اور وضاحتی خبر بھی جاری کرے، بصورت دیگر قانون کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوجائے۔