معروف تحقیقاتی شہید صحافی ارشد شریف کی پچاسویں سالگرہ پر اُن کے ساتھی، چاہنے والے اور اہل خانہ انتہائی غمزدہ ہیں مگر اس کے ساتھ وہ پُرعزم بھی ہیں۔
ارشد شریف کی سالگرہ بائیس فروری کو منائی جاتی ہے، اگر وہ آج زندہ ہوتے تو اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر پچاسویں سالگرہ کا کیک کاٹتے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ارشد شریف کو کینیا میں پُراسرار طور پر قتل کیا گیا، جس کے بعد انہیں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ ارشد شریف کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جنہوں نے شہید صحافی کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
قتل کو کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی ارشد شریف کیس کی گتھی نہیں سلجھ سکی جبکہ گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی نے عدالت کو یہ بھی بتایا تھا کہ مقتول کا فون اور لیپ ٹاپ کینیا کے حکام نے اُن کے حوالے نہیں کیا۔
اللہ تعالی ارشد شریف صاحب کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین آج ان کی 50سالگرہ ہے، ان کے چاہنے والے انکے ناحق خون کا انصاف چاہتے ہیں.@javerias @arsched
— Fouzia Ali (@fouziazaib) February 21, 2023
ارشد شریف 22 فروری 1973 کو پیدا ہوئے اور انہیں 23 اکتوبر 2022 کو شہید کیا گیا، وہ صحافی، مصنف اور ٹی وی نیوز اینکر پرسن تھے۔ ان کو تحقیقاتی صحافت میں مہارت حاصل تھی، انہوں نے قومی اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں خاص طور پر برطانیہ کے لیے ملک میں بہت سے سیاسی واقعات کا احاطہ کیا ہے۔ 23 مارچ 2019ء کو انہیں صحافت میں ان کی خدمات پر صدر پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ وہ اپنی تحقیقی صحافت کیلئے جانے جاتے تھے۔
ارشد شریف 2022ء تک میزبانی کے شعبے سے وابستہ تھے اور آخری دنوں میں اے آر وائی نیوز پر پروکرام پاور پلے کے لیے میزبانی کر رہے تھے۔ انہوں نےآج ٹی وی میں بطور نیوز ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔ آج میں شامل ہونے سے پہلے وہ دنیا ٹی وی کی نیوز ٹیم کی بطور ڈائریکٹر نیوز اور پروگرام کیوں کے میزبانی کر رہے تھے۔ دو اگست 2022ء کے دوران میں ان کے ایک پروگرام کی وجہ سے ان کی اے آر وائی کی ملازمت چلی گئی جس کے بعد سے لے کر اپنی موت تک وہ اپنا یو ٹیوب چینل چلا رہے تھے۔
اے آر وائی کی جاری کردہ ویڈیو
اے صدائے حق، اے راہِ وفا کے شہید #ارشد_شریف آپ واقع مر کر بھی بے مثال ہیں۔۔ پچاسویں سالگرہ مبارک، اُستادِ محترم! pic.twitter.com/EEvven5jCR
— Alina Shigri (@alinashigri) February 21, 2023
اس یوٹیوب چینل پر وہ پاکستان میں حکومت تبدیلی اور مقتدر حلقوں کی پالیسی پر شدید تنقید بھی کرتے تھے، جس پر انہیں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اہل خانہ کا ماننا بھی یہی ہے کہ انہیں اپنی صحافت کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
ارشد شریف کی بہادر ماں ، اہل خانہ اور قلم کی عزت و حرمت کا انتہائی نا مساعد حالات میں بھی تقدس بحال رکھنے والے تمام قلم مزدوروں کو ارشد شریف شہید کی پچاسویں سالگرہ مبارک ہو ۔
— Kazam Khan (@presidentCPNE) February 21, 2023
سالگرہ کے موقع پر ارشد شریف کو اُن کے شاگرد، ساتھی اور اہل خانہ یاد کررہے ہیں۔ اے بی این نیوز کی اینکر اور نوجوان صحافی علینہ شگری نے اے آر وائی نیوز کی جانب سے ارشد شریف کو پیش کیے گئے خراج تحسین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اے صدائے حق، اے راہِ وفا کے شہید #ارشد_شریف آپ واقع مر کر بھی بے مثال ہیں۔۔ پچاسویں سالگرہ مبارک، اُستادِ محترم!‘۔
اے آر وائی کی جانب سے ارشد شریف کے خراج تحسین کیلیے جاری کی گئی ویڈیو کی شاعری کا خلاصہ یہ ہے کہ : ارشد شریف نے موت کو گلے لگالیا اور وہ جھکے نہیں، آج وہ ایک نظریہ بن گئے ہیں اور یہی اُن کا کمال ہے۔
چٹھی نہ کوئی سندیس
جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے 💔💔💔💔#HBDArshadSharif pic.twitter.com/iNPIaBQL9k— Dr. Nazia Memon (@NaziaMemon01) February 21, 2023
علاوہ ازیں ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی نے بھی کیک کاٹنے کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارشد شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور لکھا کہ ’تم روس سے 29 فروری کو واپس آئے تھے، جس پر ہم نے سالگرہ کی چھوٹی سی تقریب رکھی تھی‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں نہیں جانتی تھی کہ یہ آخری سالگرہ ہے‘۔
Happy Birthday, Arshad Sharif @arsched. I still remember u came from russia on 29 Feb 22, and we had small celebrations. I never knew at that time it was ur last birthday. May ur killers rott in hell. https://t.co/95DaEYuXIn#JusticeForArshadSharif pic.twitter.com/Jg0Pzlsk1b
— Javeria Siddique (@javerias) February 21, 2023
اس کے ساتھ جویریہ صدیق نے بددعا دی کہ ’تیرے قاتل جہنم میں سڑیں‘۔
علاوہ ازیں سکھر پریس کلب میں پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی عہدیدار لالہ اسد پٹھان سمیت دیگر ساتھیوں نے ارشد شریف کی تصویر کے ساتھ کیک کاٹا اور لکھا کہ ’میں ارشد شریف ہوں ، سکھر پریس کلب میں آج “ شہید صحافت “ شہید ارشد شریف کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا، ہزاروں صحافیوں اور کروڑوں عوام کے غمخوار شہید ارشد شریف جنم دن مبارک ہو‘۔ انہوں نے لکھا کہ ایک پر حملہ سب پر حملہ ہے۔