Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زلزلے سے ہلاکتیں 50 ہزار سے تجاوز، ترکیہ میں گھروں کی تعمیر شروع | زرائع نیوز

زلزلے سے ہلاکتیں 50 ہزار سے تجاوز، ترکیہ میں گھروں کی تعمیر شروع

انقرہ ، ٹوکیو، پشاور : ترکیہ اور شام میں رواں ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ترکیہ میں گھروں کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا گیا۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایاترکیہ میں 44 ہزار سے زائدافراد جا ں بحق ہوئے جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد تقریبا 6 ہزارہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کی شدت 7.7 تھی جس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جبکہ زلزلے کے بعد تقریبا 9 ہزار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

ترکیہ میں زلزلے سے ایک لاکھ 73 ہزار عمارتیں تباہ ہوئیں اور متاثرہ علاقوں سے تقریبا 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے زلزلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1.9 ملین افراد عارضی طور پر مہاجر کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے اندازوں کے مطابق تباہ کن زلزلے کے بعد 15 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے جبکہ 5 لاکھ نئے گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

جاپان نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے تقریبا 27 ملین ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔جاپان نے ایک بین الاقوامی امدادی فنڈ کے ذریعے شام کو 7 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ترک خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز ترکیہ کے وسطی نگدے صوبے میں 5.3شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا زلزلہ7کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور مقامی وقت کے مطابق ضلع بور میں دوپہر ایک بجے کے بعد آیا جس کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین ایک دن کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے دیں گے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر اسکیل کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع کریں گے۔