کراچی :پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دیئے جانے والے دعووں کو مسترد کردیا ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے منگنی توڑنے کی خبر پبلسٹی سٹنٹ نہیں ہے اصل میں منگنی ٹوٹ چکی ہے یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ تھا۔
ان کاکہناتھاکہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کی۔