کراچی : صدر موبائل فون مارکیٹ میں تین مسلح ملزمان موبائل کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پریڈی تھانے کی حدود صدر موبائل مارکیٹ میں قائم عائشہ مارکیٹ کی موبائل شاپ پر تین مسلح ملزمان نے دھاوا بول دیا دکان مالک سمیت عملے کو یرغمال بناکر باآسانی موبائل فونز ، ایسسریز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، ایس ایچ او پریڈی سجاد خان نے بتایا اتوارکی صبح ساڑھے گیارہ بجے عائشہ مارکیٹ میں قائم الیکٹروروما کے نام سے موبائل فون کی دکان کھولی جارہی تھی اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار تین ملزمان گھس گئے جنھوں نے چند منٹوں کے دوران 35سے زائد موبائل فونز ، ایسسریز اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرارہوگئے۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا دکان کے مالک اسرار نے پولیس کو بیان دیا ہے ملزمان لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر لے گئے واقعے کی س سی ٹی وی دفوٹجز تلاش کر رہے ہے ، تاہم پولیس نے اسرار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔