کراچی : اسکول جائیں یا نہیں ؟ اسکولز کھلے ہیں یا نہیں ؟ ٹرانسپورٹ ہوگی یا نہیں ؟ ہڑتال ہے یا کاروبار کھلا رہے گا ؟ شہر قائد میں دن کی ابتدا ہی مختلف سوالات کے ساتھ ہوئی۔
شہری صبح صبح ایک دوسرے سے اسی قسم کے سوالات کرتے رہے۔
گزشتہ روز خالد رضا کے قتل کے خلاف فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز نے آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھاجبکہ جانب آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا ہے کہ آج تمام نجی اسکول کھلے رہیں گے, محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں کی چھٹی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ایک مذہبی جماعت کی جانب سے بھی آج ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی ۔ یہ صورتحال شہریوں کے لئے کنفوزن کا سبب بنی رہی بیشتر والدین نے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے میں ہی عافیت جانی ۔