Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس |

راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس

سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل کے مطابق راؤ انوار کے خلاف جو کیس تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، وہ کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

راؤ انوار کا نام نقیب اللّٰہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ٹرائل کورٹ سے بری ہونے کے فیصلے کے بعد راؤ انوار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔