استنبول : ترکیہ کے شہر استنبول کے وڈافون اسٹیڈیم میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثرہ ترک اور شامی بچوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے بڑی تعداد میں کھلونوں کا عطیہ دیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استنبول کے وڈافون اسٹیڈیم میں ترک سپر لیگ میں ترک فٹبال کلب بیسکتس اور انٹالیاسپور کے درمیان ہونے والے میچ، جس کا اختتام 0-0 سے ہوا، اسے 4 منٹ اور 17 سیکنڈ کے بعد روک دیا گیا تاکہ شائقین زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے سافٹ ٹوائز عطیہ کرسکیں۔
استنبول کے فٹبال گراؤنڈ سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں میچ کے دوران تمام شائقین کو ایک ساتھ زلزلے سے متاثرہ بچوں کے لیے کھلونوں کا عطیہ دیتے ہوئے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے۔
استنبول میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین نے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کے لئے ہزاروں کھلونے گراؤنڈ میں ڈال دیئے، انتظامیہ نے شائقین سے بچوں کے لئے گفٹس لانے کی درخواست کی تھی، ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کے لئے کھلونے جمع کئے، اب یہ کھلونے بچوں کو بھیجے جائیں گے pic.twitter.com/zmYqWAqGqv
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) February 27, 2023