کراچی : پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانے ’کہانی سنو‘ نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا۔ گانا گلوبل ویڈیوز کے ٹاپ 10 میں شامل ہوگیا۔
کہانی سنو گانا یوٹیوب پر گلوبل میوزک ویڈیو چارٹس پر آٹھویں نمبر پر ہے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا گانا ہے۔
ذوالفقار خان المعروف کیفی خلیل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے لیے حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر کسی گیت اور فنکار کے لیے یہ شاید سب سے بڑی کامیابی ہے۔