Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کے ہم شکل پاکستانی کے چرچے |

بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کے ہم شکل پاکستانی کے چرچے

اسلام آباد: بالی وو ڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شوبز شخصیات کے پاکستانی ہم شکل سامنے آچکے ہیں، انہیں میں سے ایک اور بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کے پاکستانی ہم شکل عثمان نے کہا ہے کہ میں نہیں بلکہ کرن جوہر میری طرح لگتے ہیں ،کرن جوہر سے مشابہ دکھنے کیلئے کوئی سرجری نہیں کرائی بلکہ وہ قدرتی طور پر ایسے ہی ہیں۔

کرن جوہر کے ہم شکل عثمان 2018 میں سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئے جب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں کی اپنے سے متعلق رائے بتائی اور کرن جوہر سے سوال کیا ،جس کے جواب میں کرن جوہر نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے لاجواب کردیا۔

کرن جوہر کے ہم شکل پاکستانی وی لاگر عثمان کا تعلق اسلام آباد سے ہے جنہوں نے نجی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وی لاگنگ کے دوران میرے کئی دوستوں نے مجھے بتایا کہ میری شکل کرن جوہر سے ملتی ہے جس کے بعد میں نے انٹرنیٹ پر کرن جوہر کو سرچ کیا ،اس کے بعد میں نے وہ پوسٹ کی جس کا جواب کرن جوہر کی جانب سے بھی آیا ، عثمان خان کے مطابق وہ حافظ قرآن ہیں ، نعت خواں ہیں ، یہی نہیں گنگنا بھی لیتے ہیں۔

دوران انٹریو عثمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ کرن جوہر کے معروف شو کافی ود کرن کے بجائے لسی ود کرن شو کریں گے ، اس شو کو کسی اچھی لسی کی دکان سے کیا جائے گا۔