Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بچوں کو دین سکھائیے،دین انہیں سب سکھا دے گا، گورنر، دارالعلوم میمن میں خطاب |

بچوں کو دین سکھائیے،دین انہیں سب سکھا دے گا، گورنر، دارالعلوم میمن میں خطاب

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے دارلعلوم میمن کی پہلی دستار فضیلت میں شرکت کی ۔

تقریب میں مفتی منیب لرحمان ، مولانا بشیر فاروقی،ڈاکٹر مفتی عمران شامی ، علمائے کرام اور طالب علموں کی بڑی تعداد شرکت تھی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ کسی بزرگ کا قول ہے کہ اپنے بچوں کو دین سکھادیں، باقی سب کچھ ان کو دین سکھا دے گا، دین ایک ایسی چیز ہے جو ہر شعبہ زندگی میں ہم مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے اس ضمن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے دین کا ہر مسئلہ اپنی احادیث کے ذریعہ بیان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دارلعلوم میمن کے طالب علم بہت ذہین ، قابل اور فہم و ادراک رکھنے والے ہیں، دارالعلوم میمن کا وژن بہت شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میمن یونیورسٹی آف حلال اکنامی کے چارٹر کی منظوریکے لئے ہرممکن مدد کروں گا اس طرح کی جامعات کا قیام ملک عزیز کے لئے بہت ضروری اور فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاس آﺅٹ ہونے والے طلباءقومی اداروں میں بھی آئیں اور ملک عزیز کی باگ دوڑ سنبھالیں۔