Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاکستان کیخلاف بھارتی مہم ناکام بنانے کیلئے سائبرقوت حاصل کرناہوگی:صدر |

پاکستان کیخلاف بھارتی مہم ناکام بنانے کیلئے سائبرقوت حاصل کرناہوگی:صدر

اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ روایتی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ’ ’سائبرقوت‘‘ کا حصول ملک کو استحکام اور ترقی کی تیز ترین راہ پر گامزن کر سکتا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کا موثر مقابلہ سائبر اور بہتر انفارمیشن صلاحیتوں کے حصول سے کیا جا سکتا ہے۔ بھارت نے ای یو ڈس انفو لیب کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے باوجود سبق نہیں سیکھا۔

ایئر یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن سے خطاب میں صدر نے کہا کہ پاکستان نے جوہری ڈیٹرنس جیسے روایتی دفاع میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کی ہے تاہم سائبر اسپیس میں مضبوط قدم جمانا بھی بقا ءکیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ گزشتہ سال کی عالمی سائبر رینکنگ میں پاکستان شامل نہیں، یہ صورتحال، رجعت پسند ذہنیت میں ایک بڑی تبدیلی کے علاوہ کیریئر کے راستوں کے انتخاب میں نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائبر علم ملک کی بڑی نوجوان آبادی کو عصری مہارتوں سے آراستہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نےکہا کہ پیٹرن کی شناخت پر مبنی ڈیٹا کی ایک بڑی مقدار دنیا میں دستیاب ہے جس کی مقدار اور تجزیہ کرنےکیلئے مصنوعی ذہانت کی مہارت کی ضرورت ہے۔ صدر نے نوجوانوں کو کوانٹم کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنے کے بارے میں فیصلہ سازی پر زور دیا اور کہا کہ دنیا نے ان شعبوں میں ایک بے مثال تبدیلی دیکھی ہے۔انہوں نے ایچ ای سی کی جانب سے جاب مارکیٹس پر مکمل تحقیق کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ قومی اور بین الاقوامی اداروں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایک ہنر مند انسانی وسائل مہیا کرنے میں مدد فراہم کرےگا، اس طرح ملک میں بے روزگاری کے مسئلہ کومناسب طریقے سے حل کیا جا سکے گا۔

صدرنے سائبر سکیورٹی ڈسپلن کے پہلے بیچ کے بارے میں اس یقین کا اظہار کیا کہ گریجوایٹس پاکستان کی سائبر سپیس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ائیر یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی تعلیم کے عظیم مقصد کیلئے مسلسل حمایت اور سرپرستی کرنے پر انہیں سراہا۔اس موقع پر صدر مملکت نے فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریاں دیں اور مختلف شعبوں میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔