Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جدوجہد میں مزدوروں کا کلیدی کردارہے، خالد مقبول، لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس پر پیغام |

جدوجہد میں مزدوروں کا کلیدی کردارہے، خالد مقبول، لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس پر پیغام

کر اچی: متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کے 36ویں یوم تا سیس کے موقع پر کارکنان کو مبارکباددی ہے ۔

اپنے ایک تہنیتی بیان پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے مزدور ونگ کی جد وجہد کو زبر دست خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ 36 سالو ں میں اس شعبہ نے تحریک کے مشن کو آگے بڑھا نے میں کلیدی کر دار ادا کیا لیبر ڈویژن کے کارکنان نے اپنے خو ن سے اس تحریک کی آبیا ری کی آج کا دن کارکنان کیلئے خو د احتسابی کا دن ہو تا ہے لیبر ڈویژن کے کارکنان اس امر پر غور کریں کہ تحریک کے اجتماعی مفا د کو حا صل کر نے کیلئے وہ تحریک کو کتنا وقت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی زند گیوں کو تحریک کے نظم وضبط میں ڈھالنا ہو گا تب جا کر ہم یو م تا سیس منانے کا حق ادا کر ینگے ایم کیو ایم پاکستان اس لحاظ سے ایک منفرد جما عت ہے جو تمام طبقہ ہا ئے زندگی کے افراد کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی مزدور جد وجہد کو ایک مضبوط راستے پر استوار کیا ہے اور بہت جلد مز دور حقوق کی جد وجہد ایم کیو ایم کے پر چم تلے کا میاب ہو گی آخر میں ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے ایم کیو ایم کے کا رکنان کو بالعموم اور لیبر ڈویژن کے کا رکنان کو بلخصوص 36 و یں یوم تا سیس کی مبا رکبا د پیش کی۔